اسلام آباد،22 فروری(اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہا، تاہم کاکول میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی12،کالام،استور منفی 09،اسکردو منفی 06، گوپس،مالم جبہ،بگروٹ، ہنزہ منفی 04، چترال اور دیر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔