اسلام آباد،06فروری(اے پی پی):منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائی رہی تاہم راولاکوٹ میں 06 اور مری میں 03 میل میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ راولاکوٹ میں 02 اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ ، کالام میں منفی14 ، استور منفی09، اسکردو منفی 07، گو پس منفی06، مالم جبہ منفی05، گلگت ،بگروٹ اورقلات میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔