نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی قوم کو انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد کی مبارکباد، انتخابات کو مجموعی طو ر پر پرامن قرار دیا

13

اسلام آباد،9جنوری ( اے پی پی ) : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان کے عوام کو  انتخابات 2024 کے  کامیاب  انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے انتخابات کو مجموعی طو ر پر پرامن قرار دیا ہے ۔

وہ جمعہ کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر اطلاعات نے انتخابات  کے دوران  موبائل بندش کے حوالے سے کہا کہ سیکورٹی خطرات کی وجہ سے موبائل فون سروس بند کی گئی، پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر کوئی پابندی نہیں تھی، انتخابات کے دن فکسڈ براڈ بینڈ کی سہولت مکمل طور پر فعال تھی۔

 موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے  کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ بندش کا فیصلہ آسان نہیں تھا ،معلوم تھا کہ ہر طرف  سے آوازیں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن حکام   کی موبائل سروس کی  بندش  سے متعلق فیصلے میں شراکت نہیں تھی ، سکیورٹی ایجنسیز کی سفارش پر ایسا کیا گیا ۔انہوں نے  کہا کہ ہمارے لئے لوگوں کی جانیں بچانا زیادہ ضروری تھا، انتخابات سے ایک روز پہلے 28 شہادتیں ہوئیں، 15 جنوری کے بعد 47 واقعات ہوئے جن میں 7 آئی ای ڈیز اور 26 گرینیڈ کے واقعات ہوئے۔

وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے انتخابات کے نتائج کو توقع کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج ان لاکھوں لوگوں کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں جو ووٹ ڈالنے کے لئے ریکارڈ تعداد میں باہر آئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے سیاسی ادارے عمومی طور پر ان نتائج سے مطمئن ہیں جو بدلتے ہوئے حقائق اور قوم کے مزاج کی بھی عکاسی کرتے ہیں، یہ سب اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ انتخابات واقعی آزادانہ اور منصفانہ تھے۔ پاکستان کے آئین کے مطابق کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام کو اب بھی قانونی مواقعوں کا مکمل سہارا حاصل ہے۔