این اے۔53   راولپنڈی3سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ قمر الاسلام 72ہزار6ووٹ لے کر کامیاب

52

اسلام آباد،9فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53   راولپنڈی 3  سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار راجہ قمر الاسلام 72ہزار6ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار  اجمل صابر  58 ہزار476ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر جبکہ چوہدری نثار علی خان 44ہزار 72 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب53.07فیصد رہا۔