واہ کینٹ، 08فروری (اے پی پی):عام انتخابات 2024 میں ووٹ ڈالنے کے لئے صبح ہوتے ہی ووٹروں کی بڑی تعداد اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہے ،پولنگ سٹیشن سے باہر امیدواروں کے کیمپ پر ووٹرز کی تواضع کے لیے چائے اور پراٹھے کا بندوبست کیا گیا ہے۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔











