وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صوبائی الیکشن کمیشن آفس آمد، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے خیر مقدم کیا

34

لاہور،8فروری ( اے پی پی ) : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے صوبائی الیکشن کمیشن آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کاخیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی الیکشن کمشنرکے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی۔تمام متعلقہ محکموں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رہی۔ پنجاب حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔لوگوں نے آزادانہ طورپر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔