لاہور،8فروری( اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سول سیکرٹریٹ آمد، عام انتخابات کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں عام انتخابات کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم میں کئے گئے مانیٹرنگ کے انتظامات کا تفصیلی مشاہدہ کیا سیکرٹری داخلہ نے عام انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کی شبانہ روز محنت کے باعث عام انتخابات کا مرحلہ پرامن او راحسن انداز میں مکمل ہوا۔ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کرعام انتخابات کے دوران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا۔لاہور سمیت پنجاب کے ہر شہر میں عام انتخابات کے لئے بہترین ا نتظامات کئے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











