وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل 9 کے انتظامات کا جائزہ لیا

6

لاہور، 15 فروری(اے پی پی): رحیم یار خان اورملتان کے دورے کے بعد  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور واپسی پر رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شائقین کرکٹ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں صفائی کی صورتحال،فلڈ لائٹس کے انتظامات اورلیزرلائٹ شوکی تیاریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف انکلوژر کا وزٹ کیا اور انتظامات کوخوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ساتھ پی ایس ایل میچوں کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔