لاہور،25فروری(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ بادشاہی مسجد اورمزار اقبالؒ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ کیلئے نئے میوزیم اور مزار اقبالؒ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ اور شاہی قلعہ کی بیرونی دیوار کے ساتھ لاہور فورٹ کیفے کابھی افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تبرکات مقدسہ کے لئے بنائے جانے والے نئے میوزیم کے معیار کو سراہا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے تبرکات مقدسہ رکھنے کے لئے نئے اور خوبصورت شو کیسز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے میوزیم میں تبرکات مقدسہ کی منتقلی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات کو بہترین جگہ پر محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نئے میوزیم میں تبرکات مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ محفوظ رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ مزار اقبال ؒکے بیرونی احاطے میں نئی ٹائلز اور ماربل لگانے اور اندرونی حصے کی تزئین وآرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے۔
انھوں نے مزار اقبالؒ کی تعمیر وبحالی اور اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری دی اوردعا کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی مزار اقبالؒ پر حاضری کیلئے عقبی دروازہ استعمال کرنے کے ایس او پیزتیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاہی قلعہ کی بیرونی دیوار کے ساتھ لاہور فورٹ کیفے کے قیام سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر، مشیر وہاب ریاض،چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ،خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد،آئی جی پولیس،والڈ سٹی اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری،سیکرٹری اوقاف،سی سی پی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔