وہاڑی؛ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

27

 وہاڑی،05 فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گی، ریلی ضلع کونسل ہال سے وی چوک تک نکالی گئی، شرکاء نے کشمیریوں کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ آج کا دن کشمیری بہنوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا۔