ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دسواں سالانہ بلیو فیئر اختتام پذیر

0

ملتان،13فروری(اے پی پی):ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دسواں سالانہ بلیو فیئر کا اختتام پذیر ہوگیا ہےجس کا مقصد ملک بھر سے کاروباری خواتین کو ایک چھت تلے لانا تھا۔

دو روزہ اس ایونٹ میں کاروباری خواتین کی جانب سے سو سے زیادہ اسٹال لگائے گئے اور ہنر مند خواتین کامیابی سے اپنے کاروبار چلا رہی ہیں۔

پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ بلوچستان اور پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی اس ایونٹ میں اپنی پروڈکٹ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا۔یہاں پر پیش کی جانے والی ہر چیز میں آپکو پاکستان کی ثقافت کے رنگ نظر آتے ہیں۔ہر  سال جب عیدالفطر قریب ہوتی بلیو فئیر  کا انعقاد  کیا جاتا ہے  تاکہ شہریوں کو شاپنگ کرنے کا ایک بہترین مرکز میسر  آ سکے۔