پاکستان ، ایران کی حکومتیں اور عوام باہمی دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہیں؛ مرتضیٰ سولنگی

2

 

اسلام آباد،12فروری(اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ  پاکستان اور ایران کی حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی واقف ہیں۔

یہ بات نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے پیر کو  یہاں  ایرانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام ایران انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے  ایران کی حکومت اور ایرانی عوام کو  اس موقع پرمبارکباددی۔انہوں نے ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنی جدوجہد میں بے شمار مقاصد حاصل کئے، ایران ترقی اور خوشحالی کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔