ٹنڈومحمدخان؛ قومی اسمبلی  کی ایک  اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے  پولنگ کا  عمل  جاری

16

ٹنڈومحمدخان،08 فروری (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح ٹنڈومحمدخان میں بھی عام انتخابات کیلئے  پولنگ کا  عمل  جاری ہے ،ٹنڈومحمدخان میں پہلا ووٹ 8 بج کر 10 منٹ پر کاسٹ ہوا، ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر مرد خواتین، بزرگ و معذور افراد کثیر تعداد میں اپنی باری کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان میں قومی اسمبلی کی ایک این اے221 ٹنڈومحمدخان اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 66 ٹنڈومحمدخان ون اور پی ایس 67 ٹنڈومحمدخان ٹو پر 3 لاکھ 56 ہزار 4 سو 44 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، ٹنڈومحمدخان کے حلقہ پی ایس 67 ٹنڈومحمدخان ٹو کی 141 میں سے 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتظامات پاک آرمی، رینجرز سمیت پولیس کے دستے تعینات ہیں، ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے تینوں حلقوں پر ایک درجن سے زائد ووٹرز اپنی کامیابی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔