پشاور، 7فروری(اے پی پی): ملک بھر میں عام انتخابات میں کے پیش نظر پشاور میں بھی پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو پولیس کی سکیورٹی میں پولنگ سٹیشنز تک پہنچایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ پشاور میں 3 مقامات سے پولنگ میٹریل متعلقہ عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے، ٹیکنیکل کالج کوہاٹ روڈ، سپورٹس کمپلیکس اور عیدگاہ سے پولنگ میٹریل کی ترسیل جاری ہے۔
ڈی آر او کا کہنا ہے کہ تمام پوائنٹس میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، 1200 سے زیادہ پولنگ سٹیشنز میں میٹریل کی ترسیل کی جا رہی ہے، الیکشن میٹریل کی ترسیل کے لیے ٹرانسپورٹ پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔











