اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی): پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 99 فیصل آباد 2سے آزاد امیدوار احمد مجتبیٰ چوہدری 55ہزار991ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شعیب ادریس 42 ہزار765 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئےووٹوں کا تناسب52.92فیصد رہا۔











