پنجاب  اسمبلی کے حلقہ پی پی۔212  خانیوال ۔8 سے  آزاد امیدوار محمد اصغر حیات ہراج 42 ہزار305ووٹ لے کر کامیاب

27

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):پنجاب  اسمبلی کے حلقہ پی پی۔212  خانیوال ۔8 سے  آزاد امیدوار محمد اصغر حیات ہراج 42 ہزار305ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے  ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق       آزاد امیدوار سید حسین جہانیاں گردیزی 38ہزار99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب56.78فیصد رہا۔