اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔201 ساہیوال- 4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار نوید اسلم خان لودھی 40ہزار 885 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد یار 39 ہزار440 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.88فیصد رہا۔











