پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی ۔171 لاہور۔ 27 سے آزاد امیدوار میاں محمد اسلم اقبال 61ہزار 847 ووٹ  لے کر کامیاب

17

اسلام آباد،09فروری  (اے پی پی):پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی ۔171 لاہور ۔27 سے آزاد امیدوار میاں محمد اسلم اقبال 61ہزار 847 ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار  مہر اشتیاق احمد انور 36 ہزار955  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 39.05فیصد رہا۔