اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔215 ملتان
3
سے مسلم لیگ(ن)کے شاہد محمود خان 29ہزار165 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار شکیل حسین 7ہزار986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 44.38فیصد رہا۔











