اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔233 وہاڑی ۔5 سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار محمد ثاقب خورشید 54ہزار 816 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدار رائے ظہور احمد 48ہزار491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 54.36فیصد رہا۔











