لاہور، 14 فروری(اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور میوزیم کی حالت زار پر ناراضی کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ملنے والی ٹرافیاں اور دیگر انعامات کو اس حالت میں رکھنا کسی صورت مناسب نہیں،عالمی ٹرافیاں اور دیگر انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کیلئے یہ انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں، کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔