کراچی :اگلے 5 سال تک کون پاکستان اور اُس کی عوام کے حقوق کے لیے قانون سازی کریں گے

0

کراچی، 08 فروری (اے پی پی ):فیصلے کی گھڑی آن پہنچی کہ اگلے 5 سال تک کو ن اسمبلیوں اور وزارتوں کے حق دار ہو نگے، کون پاکستان اور اُسکی عوام کے حقوق کے لیے قانون سازی کرینگے ،عام انتخابات 2024 کے لیے پو لنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع ہو چکا ہے جو کے شام 5 تک جا ری رہے گا، صوبہ سندھ میں کُل 26.994 ملین ووٹرز آزادانہ اپنے حق کا استعمال کر تے ہوئے ووٹ کاسٹ کرینگے جن میں 14.461 ملین مرد ووٹر اور 12.382 خواتین ووٹرز شامل ہیں جو کہ صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبا ئی اسمبلی کی 130 جنرل سیٹوں پر اپنے نما ئندوں کو کا میاب کرا ئیں گے، صوبے بھر میں 19006 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں مجمو عی طور پر 65005 پو لنگ بوتھ بنا ئے گئے ہیں۔

عام انتخا بات 2024 کے حوالے سے خصوصی طور پر شہر ِ قائد سے بات کی جائے توشہر ِ قائد میں مجمو عی طور پر 9.2 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ضلع وسطی میں 2,144,926 ووٹرز اپنا بنیا دی حق استعمال کرینگے ، جبکے ضلع شرقی میں ووٹرز کی تعداد 1,687,810 ہے ،ضلع کو رنگی میں 1,512,026 ووٹرز آج ووٹ کا سٹ کرینگے ، ضلع جنوبی میں رجسٹرذ ووٹرز کی تعداد 1,270,564 ہے،جبکہ ضلع غربی میں954,828 ووٹرز ہیں ضلع کیما ڑی میں ووٹرز کی تعداد 891.214 اور ضلع ملیر میں 824,873 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جو آج اپنے پسندیدہ نما ئندوں کو ایوان تک پہنچا نے میں اپنا کردار ادا کریں گے،شہر ِ کرا چی سے 1995 اُمید وار انتخا بات میں حصہ لے رہے ہیں، کراچی کے 7 اضلا ع میں انتخابی عمل کے لیے 5342 پولنگ اسٹیشنز قا ئم کیے گئے ہیں ۔

عام انتخا بات 2024 میں ضلع غربی کے 676 پو لنگ اسٹیشنز کو انتہا ئی حساس قرار دیا گیا ہے ، جبکے ضلع ملیر کے 179 پو لنگ اسٹیشنز کوانتہا ئی حساس قرار دیا گیا ہے اور ضلع کو رنگی کے 582 پو لنگ اسٹیشنز انتہا ئی حساس قرار دیئے گئے ہیں،شہر ِ وقائد میں انتخا بی عمل کی سیکو رٹی اور نگرانی کے لیے پا ک فوج ، رینجرز، پولیس،ایس ایس یو کما نڈوز اور QRF کے اہلکاربھا ری تعداد میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تا کہ کسی بھی نا خوش گوار واقع سے نمٹا جا سکے ۔