ملتان، 20 فروری (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ترقیاتی سکیموں کی جانچ کیلئے نشتر، کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر تعمیر سرائے، ماڈیولر تھیٹرز، ڈاکٹر و نرسنگ ہاسٹلز کی مقررہ مدت میں تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل پر وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کا خصوصی فوکس ہے۔حیات نو کے تحت 8 وارڈ مکمل جبکہ 8 وارڈز کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے پرانی بلڈنگ میں 4 جدید تھیٹرز، توسیعی بلاک میں ڈاکٹرز نرسنگ ہوسٹلز تکمیل کے مراحل میں ہیں۔12 کروڑ روپے کی لاگت سے 144 بیڈز پر مشتمل سرائے مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر اقبال، ڈائیریکٹر ایڈمن ڈاکٹر فرحان،
اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق، ڈاکٹر اسد،ایکسیئن بلڈنگ حیدر علی، متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔