کوئٹہ؛آئی جی عبد الخالق شیخ کا اسپیشل ہائی سکول سمیت مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ 

28

کوئٹہ، 08 فروری (اے پی پی ):عام انتخابات  2024 کے موقع پر  آئی جی پولیس بلوچستان  نے  اسپیشل ہائی سکول سمیت مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ  کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے کہا کہ بلو چستان کے مختلف علا قوں میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جار ی ہے، بعض علا قوں میں کچھ واقعات ہو ئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیںپولیس ،ایف سی اور لیویز عوام کی سیکورٹی ہر صورت میں یقینی بنایا جا ئے گا۔

  انسپکٹر جنرل پولیس بلو چستان عبد الخالق شیخ نے بتایا کہ مشکلا ت کے باوجود پر امن الیکشن  کیلئے  پر عزم ہیں ، سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر سب مطمئن ہیں،  مشکلات کے باوجود الیکشن پر امن طور پر گزر جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بعض علا قوں میں سیکورٹی خدشات پر جزوی طور پر موبائل سروس بند کی گئی  ہے،انٹرنیٹ اور موبائل جلد بحال ہو جا ئے گا۔