گلگت،19فروری (اے پی پی):گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے،ضلع گلگت کے بالائی علاقے نلتر، کارگاہ، گاشوپہوٹ،بگروٹ میں اب تک 6 انچ سے زیادہ برفباری کی اطلاع ہے,مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور گلگت سکردو شاہراہِیں بند ہوگئیں ہیں جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے، سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر بلاک میں پھنس کر رہ گئے ہیں، بارش اور برفباری سے موسم سرد ھوگیا ھے، برفباری کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ھونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔