گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر کی ملاقات

14

 

 لاہور، 4 فروری(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے اتوار کو  یہاں  ملاقات کی۔ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اقدامات، یونیورسٹیوں کے انتظامی و تدریسی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر تعلیم منصور قادر نے یونیورسٹیز کے معاملات کی بہتری کے لیے گورنر پنجاب کو تجاویز پیش کیں۔

گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں علم و دانش کے گہوارے ہیں ان کا معیار مزید بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا بنیادی مقصد تحقیق کرنا ہے۔ ملک کی ترقی میں تعلیم اور تحقیق کا اہم کردار ہے۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں جامعات کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں  نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے مالی و انتظامی معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 گورنر پنجاب نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میں گورننس اور فنانس پر قائم کنسورشیم کی حتمی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کی منظوری دی ہے۔  ان اقدامات میں یونیورسٹی اساتذہ کی لازمی ٹریننگ اور پنجاب حکومت کو یونیورسٹیوں کو خاطر خواہ فنڈز دینے کی ہدایت شامل ہے۔وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا کہ نئی یونیورسٹیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔