ہالینڈ ہاکی کلب کی ٹیم دوستانہ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچے گئی

17

لاہور،17فروری(اے پی پی):معروف ہالینڈ ہاکی کلب اولڈ نزل ہاکی کلب کی ٹیم دوستانہ میچز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق اپنے اس دورہ کے موقع پر ہا لینڈہاکی کلب کی ٹیم وزیراعظم کے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منتخب کی گئی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہاکی ٹیم کے خلاف3میچز کھیلے گی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں تین میچز جبکہ نصیر بندہ سٹیڈیم اسلام آباد میں ایک میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہا لینڈہاکی کلب او ایچ سی بلی کا یہ دورہ اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ 22سال کے طویل وقفے کے بعد کوئی یورپی ہاکی کلب کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،اس دورے سے ہاکی کے کھیل کو فروغ اور دوبارہ بحالی میں مدد ملے گی اور مستقبل میں بھی دیگر یورپی ہاکی ٹیمیں ہر سال پاکستان کا دورہ کر یں گی۔