ہمیں حق ِ خودارادیت سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے ؟ مظلوم کشمیریوں کا عالمی طا قتوں سے سوال

17

کراچی، 05 فروری(اے پی پی ):77سال طویل ظلم و بر بریت کی داستان،77 سال طویل عزم و حوصلے کی داستان ، 77 سال طویل قربانیوں کی داستان ، 77 طویل جدو جہد کی داستان ، ارضِ کشمیر ۔

   کشمیر بنے گا پاکستان ، ہے حق ہمارا آزادی ، ہم لے کر رہیں گے آزادی کے نعروں سے گونجتی وادیِ کشمیر جس کی آہ و بُکا اور وادی میں مظلوم کشمیریوں کا بہتا ہوا لہو عالمی طا قتوں کے لیئے سوالیہ نشان ہے کہ ہمیں حق ِ خودارادیت سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے ؟

1947میں پاکستان اور انڈیا کی ریاستوں کا قیام ہوا، مگر راجا ہری سنگھ کے راج میں کشمیر اور کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ ہوناابھی باقی تھا جو کے جبرانا بھارتی افواج کو کشمیر وادی میں بلا کر کیا گیا، لہذا 77 فیصد مسلم اکثریت والے علاقے کشمیر کے ہندو غاصب راجہ کا یہ فیصلہ کشمیری غیور عوام نے مسترد کر دیا۔

اکتوبر 1947 میں مسئلہ کشمیر کو لے کر پاکستان اور بھا رت کے درمیا ن جنگ کا آغاز ہوا جو کہ اقوامِ متحدہ کی ثالثی کا کردار نبہا تے ہو ئے تین نکا تی قرار داد پیش کی جس سے وقتی طور پر جنگ بندی ممکن ہوئی ، قراد داد کے مطابق پاکستان اپنی افواج کشمیر سے واپس بُلا ئے ، دوسرا یہ کہ ہندوستان وادی میں امن و امان کی صورت ِ حال کو بر قرار رکھنے کے لیئے وادی سے اپنی افواج کی تعداد انتہائی حد تک کم کرے  اور آخری نقطہ یہ کہ کہ کشمیریوں کی را ئے شماری کے لیئے بھارت کی جانب سے ایڈمینیسٹریٹر کی تقرری کی جائے جو کہ کشمیر میں ریفرینڈم کروائے اور کشمیریوں کو اُنکا کا بنیا دی حق حقِ خود ارادیت کا موقع دیا جائے تا کہ وہ فیصلہ کر سکھیں کہ اُنہیں بھارت کے ساتھ الحاق منظور ہے یا اُنہیں پاکستان کا حصہ بننا ہے ۔

    ڈوگرا حکو مت سے مو دی سرکا ر تک وہی جابرانہ ، ظالمانہ ،انتہا پسند انہ و غاصبانہ سوچ اور عمل کا تسلسل ہے جس نے اب تک کشمیر میں 5 لا کھ سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجا چکا ہے ، سینکڑوں کشمیری ما ﺅں بہنوں کی عصمت دری کی گئی اور یہ سلسلہ اب تک رُکا نہیں ہے ۔

   کشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملیٹرائز زون سے جہا ں 7 لا کھ بھارتی افواج کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کو کچلنے کے لیئے تعینا ت ہے کبھی آنسو گیس کا استعمال کیا جاتا ہے تو کبھی پیلیٹ گنز کبھی گولیا ں تو کبھی بم اس گمان سے کہ شاہد اُنہیں بھارتی غلامی کے لیئے منا لیا جائے گا مگر کشمیریوں کے حوصلوں اور بہا دری کی سیسا پلا ئی دیوار کے سامنے بھارتی افواج کے مظالم ریت کی دیوار ثا بت ہو ے۔

   آزادی انسان کا بنیادی حق ہے، سوچ کی آزادی ، بات کرنے کی آزادی ،آزادانہ نقل و حرکت کی آزادی مگر افسوس کہ بھارتی انتہا ءپسند حکو متوں نے ہر ادوار میں کشمیر پر یہ ظلم مسلط رکھا ، مگر کشمیر کے اُفق پر آزادی کا سو رج جلد طلوع ہو گا ۔