15کال پر سیف سٹی کی بروقت کارروائی ،خاتون کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیورگرفتار کروا دیا

12

لاہور یکم فروری:( اے پی پی ) 15 کال پر سیف سٹی کی بروقت کارروائی خاتون کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیورگرفتار کروا دیا۔خاتون نے ایم ایم عالم روڈحسین چوک سے آٹو رکشہ کرائے پر لیااچھرہ کے قریب خاتون نے گھر پہنچنے پر سامان اتارا اور گھر میں رکھنے گئی-

رکشہ ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بقیہ سامان اور لیپ ٹاپ سمیت فرار ہو گیا سیف سٹی ٹیم نے رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور ڈھونڈ نکالاسامان چرانے والے رکشے کی تفصیلات، ویڈیو اور تصاویر انویسٹی گیشن افسر کو فراہم کی گئی۔

اچھرہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے سامان برآمد کرلیامتاثرہ خاتون نے سیف سٹی اور پولیس کا بھرپور شکریہ ادا کیا-