لاہور،04 مارچ (اے پی پی): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب آفس آمد، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں پرامن الیکشن کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور 09 مارچ کو صدارتی انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی انتظامات زیر غور آئے،آئی جی پنجاب نےصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو صدارتی انتخابات کے دوران بھرپور سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ 09 مارچ کو صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عام انتخابات کے دوران آزاد اور محفوظ ماحول میں الیکشن کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے،الیکشن کمیشن، آر اوز دفاتر اور عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی، شہریوں نے پرامن اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔