اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا؛ سیدمحسن نقوی

20

 

لاہور،12مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا،وکلا برادری کے لئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا،وکلا برادری میرے دل کے قریب ہے۔

وہ منگل کے روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں وکلا رہنمائوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔تقریب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون،وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،پاکستان و پنجاب بار کونسل کے عہدیداران ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔

سید محسن نقوی نے کہا کہ میں ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔اس موقع پر وکلا رہنماوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے بے مثال کارکردگی پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین کیا اور کہا کہ  محسن نقوی نے مختصر عرصے میں حیران کن رفتار کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا۔

وکلا رہنمائوں نے وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وکلا رہنمائوں نے وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ریکارڈ کام پر محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔