قصور،یکم مارچ (اے پی پی ):ضلع قصور میں پولیس بھرتی کے سلسلہ میں اینڈیورنس، دوڑ کے ٹیسٹ کا مرحلہ‘اینڈیورنس ٹیسٹ کی نگرانی چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور ایس ایس پی مصطفی امین ملک نے کی۔ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھونے بتایا کہ دوڑ ٹیسٹ میں 80 مرد امیدواران نے حصہ لیا، 478 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 402 فیل ہوئے‘تمام مراحل کی ریکارڈنگ ڈرون کیمرہ، ڈی ایس ایل آر کیمرہ جات، سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور سرویلینس وین سے کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امیدواران کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، امیدواران کی بائیو میٹرک مشین سے ویریفکیشن کی گئی‘امیدواران کے لیے پانی اور میڈیکل سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ‘ڈی پی اوقصورنے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل 100فیصد میرٹ پر مکمل کئے گئے ہیں۔