تھرپارکر؛ ہندو مذہبی تہوارہولی مسلم اور ہندو برادری نے مل کر منایا، کیک کاٹا گیا

24

تھرپارکر،25 مارچ(اے پی پی): سندھ کے دیگر شہروں کی طرح تھرپارکر کے شہر مٹھی سمیت دیگر شہروں اور دیہاتوں میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی مذہبی تہوار ہندو اور مسلمانوں نے مل کر جوش و جذبے سے منایا گیا۔

 ہولی کے موقع پر مٹھی شہر کی صادق فقير چوک پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ایم پی اے قاسم سراج سومرو، صدر تاجر برادری اسلم قائم خانی سمیت مسلم اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مردوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہولی پر ایک دوسرے پر رنگ پھینکے سمیت ایک دوسری کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔