میرپورخاص؛ہندو برادری کی جانب سے  ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے

0

میرپورخاص،25 مارچ(اے پی پی):ہندو برادری کی جانب ہولی کا تہوار میرپورخاص ڈویژن میں رمضان المبارک کے احترام کی وجہ سے سادگی کے ساتھ  منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب لال مندر میرپورخاص  میں منعقد ہوئی ۔تقریب  میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری رکن سندھ اسمبلی و اقلیتی رہنماء سیٹھ ہری رام کشوری لال کے فرزند ، سیٹھ کرن ہری رام کشوری لال سمیت لال مندر کی انتظامیہ موجود تھی۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے کرن ہری رام کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی کا خصوصی تحفہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن  (ر) اسد علی  چوہدری اور سیٹھ کرن ہری رام نے شرکاء سے گفتگو میں باہمی محبت اور امن کے فروغ پر زور دیتے ہوئے شہر اور عوام کی بہتری کے لئے اپنی ہرممکن خدمات سرانجام دینے کا عزم کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص سکندر علی سمیجو، ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی، ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن آمین مری  اور دیگر بھی موجود تھے۔