تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد

0

 

تھرپارکر،23 مارچ( اے پی پی):  تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ، تھر فاؤنڈیشن پرائمری سکول تھاریو ہالیپوٹو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  پرچم کشائی پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظفر، تھر فاؤنڈیشن کے امام علی ڈیتھو، سونیا چاچڑ اور دیگر نے کی۔ طلباء کی جانب سے ملے نغمے پیش کئے گئے اور تقاریر بھی کی گئیں۔

 تقریب کے دوران تھر فاؤنڈیشن کے سی آر منیجر امام علی ڈیتھو نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اس دن قائداعظم کی رہنمائی میں پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل ہوئی۔  یہ دن ہر سال قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔

  لیفٹیننٹ کرنل ظفر نے پروگرام کے انعقاد میں انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور قومی ترقی میں طلباء کی اہمیت کا اظہار کیا۔تھر فاؤنڈیشن کی سینئر ایجوکیشن آفیسر سونیا چاچڑ نے لیفٹیننٹ کرنل ظفر اور دیگر کو تھر فاؤنڈیشن کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظفر نے تھر فاؤنڈیشن کے منیجر امام علی ڈیتھو اور سونیا چاچڑ کو شیلڈ سے نوازا۔کرنل ظفر نے حصہ لینے والے بچوں کو تحائف بھی دیئے۔

اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائيننگ کمپنی اور تھر فاؤنڈیشن کے میجر فیصل عباس، محمد ہنگورجو، فیاض شیخ عبدالحمید مہیری، عرفان جونیجو، مہوش اور ٹی سی ایف ٹیم سمیت طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔