جدہ؛ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یا سین ، نامور صحافی افضل بٹ کے اعزاز میں افطار عشایہ کا اہتمام

0

جدہ ، 24 مارچ(اے پی پی ):چیئرمین جموں و کشمیر اوؤرسیز کمیونٹی  سعودی عرب سردار وقاص عنایت کی جانب سے  آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر  چوہدری یا سین اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کے اعزاز میں شاندار  افطار عشایہ کا اہتمام کیا  ،جس میں کشمیر کمیونٹی اور  جدہ کے سرکر دہ افراد نے بڑی تعداد می شرکت کی۔

تقریب سے سابق صدر  آزاد کشمیر کے  مشیر  سردار عنایت اللہ عارف،علامہ سعید الرشید عباسی، پی پی پی کے  تصور چوہدری، قومی یکجہتی فورم کے ریاض بخاری، اور  وقاص عنایت نے خطاب کیا۔

صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے کہا کہ 23 مارچ  کے دن مسلمانان ہند نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کی قراداد پیش کی اور قائد کی جدوجہد کے نتیجے میں کرہ ارض پر  پاکستان وجود میں آیا ، گو کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعدا د پاکستان کی آبادی سے زائد ہے مگر ایک علیحدہ وطن کی بات ہی کچھ اور ہے ، جہاں مکمل آزادی ہے  جبکہ  ہندوستان کے مسلمانوں کو  مذہبی آزادی نہیں، انکی مساجد مسمار کی جارہی ہیں انہیں ہر جگہ یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ آزاد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آج کشمیری مسلمان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہیں جہاں بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے ان پر ظلم کرتے ہوئے عالمی اداروں کی قرادادوں کو نظرانداز کررہا ہے۔

افطار عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سربراہ افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک سے باہر  برسررروزگار پاکستانی  پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہ کہا  کہ بیرون ملک  پاکستانیوں کو  حکومت پاکستان کی توجہ کی سخت ضرورت ہے یہ ذرمبادلہ کما کر دینے والے ہیں  انکے مسائل حل کرنا حکومت کا فرض ہے۔

 افضل بٹ نے کہا کہ  بیرون ملک ہماری پہچان علاقائی نہیں بلکہ صرف پاکستانی کی ہے اسلئے آپکا ہر قدم،ہر قابل ستائش  اقدام صرف اور صرف  پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہے، پاکستان کو اسوقت بیرون ملک نیک نامی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت دشمن ہمیں بیرون ملک  بدنام کرنے اور اسے ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتا ہے مگر  انشااللہ بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان کی مثبت قیادت اسکے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائینگے۔

 تقریب کے آخر میں آزاد کشمیر پی پی پی کے صدر چوہدری یاسین، پی ایف یوجے کے صدر  افضل بٹ نے صحافیوں اور دیگر کے ساتھ ملکر دل دل پاکستان جان جان پاکستان کا ترانہ گاتے ہوئے  یوم پاکستان کا کیک کاٹا ۔