جلالپورپیروالا؛ ٹریفک پولیس نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے حکمت تیار کرلی

33

 

جلالپورپیروالا، 11 مارچ (اے پی پی):جلالپورپیروالا میں ٹریفک پولیس نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی حکمت تیار کرلی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طاہر مشتاق نے انجمن تاجران سے میٹنگ کی جس میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے مل کر چلنے کا اعادہ ظاہر کیا گیا، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس طاہر مشتاق نے کہا کہ تاجر برادری و شہری شہر کی اصل خوبصورتی بحال کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، یکم رمضان سے کسی کو ناجائز تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میونسپل انتظامیہ کے تعاون سے یکم مارچ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ٹریفک وارڈن پولیس کی طرف تجاوزات کے مرتکب متعدد دوکانداروں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔