حب؛ یوم پاکستان پر پرچم کشائی تقریب،  پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

8

حب،23 مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی  طرح  ضلع   حب میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان جوش و جزبے کے ساتھ منایا  جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد موسیانی اور ایس ایس پی منظور احمد بلیدی نے   سوک سینٹر میں پرچم کشائی   کی ۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

 ایف سی کرنل، اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ آغا،ایڈیشنل ایس پی احمد طلحہ، ایس ایچ او حب سٹی راشد علی بزنجو ڈسٹرکٹ  چیئرمین محمد ابراہیم دودا تحصیل چئیر مین حب بابو فیض شیخ کونسلران سمیت ضلعی سرکاری افیسران اور علاقائی معتبرین کی کثیر تعداد بھی تقریب  میں  موجود تھے جبکہ اس موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔