خانیوال،6مارچ(اے پی پی):کمشنر مریم خان خانیوال کے مختلف علاقوں میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت را شن تقسیم کی چیکنگ کیلئے پہنچ گئیں، گو دام میں پیکنگ کا جائزہ لیا, آن لائن ایپچیک کی اور شہریوں کی ویریفکیشن کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وسیم سندھونے راشن کے تقسیم کے عمل پر تفصیلی بریفننگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کہاکہ حکومت پنجاب کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت راشن فراہمی کا عمل مزید تیزکر دیاگیا ہے، تمام راشن بیگز کیو ار کوڈ، شناختی کارڈ سکین کرکے متعلقہ فرد کو دیے جارہے ہیں۔کمشنرمریم خان نے نادار خواتین سے ملاقات کی اوران کے مسائل بھی سنیں ۔کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھونے اپنے ہاتھوں سے راشن بیگزبھی تقسیم کیے ۔