خانیوال،07 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پولیس کے زیراہتمام ٹریفک شعورآگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی پی او راناعمرفاروق اورڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کی۔
ریلی میں ڈی ایس پی ٹریفک مہر افضل مہار، ریڈر اسیرامام سمیت ٹریفک سٹاف او رشہریوں کی بڑی تعداد نے ہیلمٹ پہن کر ریلی میں شرکت کی۔ آگاہی ریلی ڈی پی اوآفس سے شروع ہوکر ایس پی چوک، اسٹیشن چوک، نیازی چوک سے ہوتی ہوئی جم خانہ پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر ڈی پی اوراناعمرفارو ق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس آگاہی ریلی کا مقصد ٹریفک شعورآگاہی مہم کو اجاگرکرنا عمومی طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ موسائیکل زیادہ تر حادثات کا سبب بنتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو حادثات سے بچاؤ، ٹریفک قوانین او رہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بناناہے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکویقینی بنانے کیساتھ عوام الناس کی سہولت کے لئے ٹریفک کو رواں رکھنا ہماری اولین ترجیح ہونی چائیے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعوروآگاہی کاسلسلہ جاری رکھاجائیگا۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہاکہ محکمہ پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی ریلی کا انعقادخوش آئندہے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کوروکا جاسکے۔