خیبر پختونخوا سے سندھ کچہ میں جانے والی اسلحہ سمگلنگ ناکام،بین الصوبائی اسلحہ سمگلر گرفتار، ایس ڈی پی او جتوئی خالد بلال

25

مظفرگڑھ، 14 مارچ(اے پی پی) :ایس ڈی پی او جتوئی خالد بلال  نےتھا نہ  سلطان   میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا سے سندھ کچہ میں جانے والی اسلحہ کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ   ناکام بنا دی  ہے جبکہ   بین الصوبائی اسلحہ سمگلر  کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شہر سلطان پولیس نے ایس ایچ او ملک ایوب اقبال کھاکھی کی قیادت میں ایس ایچ او خیرپور سادات شاکر حسنین بخاری معہ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے کشمور سندھ کچہ میں سپلائی ہونے والے جدید آٹو میٹک اسلحہ کی بھاری مقدار جس میں G تھری رائفلیں، SMG رائفلیں، پستول 30 بور، پستول 9 ایم ایم، 12 بور سنگل و ڈبل بیرل بندوقیں، ریپیٹرز، 120 میگزینز ایس ایم جی اور 6000 سے زائد گولیاں برآمد کر لیں اور بین الصوبائی اسلحہ سمگلر شفیق الرحمان ضلع ہر پور خیبر پختونخوا کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جس سے مزید برآمدگیاں بھی متوقع ہیں، بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کی گرفتاری سے کچہ میں جرائم میں کمی واقع ہو گی، پولیس کی اس بڑی کارروائی پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔