خیرپور،09مارچ(اے پی پی):گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں خواتین کے عالمی دن اور بسنت کے حوالے سے رنگا رنگ پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، طلباء، سول سوسائٹی، مریم سردار خورشید سہتو، نائب صدر ڈسٹرک بار خالدہ ریاض اور وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل مقصودہ بھٹی نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن منانا، ہمارے لیے باعث فخر ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اب ہماری بات کو بھی اہمیت دی جاتی ہے، کالج میں بطور پرنسپل اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان بچیوں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے، آج جیسے تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین یہاں موجود ہیں، یہ دیکھ کر طالبات کو بھی حوصلہ ملے گا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیےان کو رول ماڈل بنا کر عملی زندگی کا آغاز کر سکتی ہیں، خاص کر تعلیم کے ساتھ طالبات کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا، اس تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
تقریب میں مختلف قسم کے سٹالز بھی لگائے تھے، جن میں ہاتھ سے بنی ٹوکریاں چھابے، ریلیاں اور کھانے کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے، تقریب میں اچھی کارکردگی دیکھانے والی خواتین میں شیلڈز بھی دی گئیں۔