دریا خان؛ یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی تقریب، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

13

دریاخان،23 مارچ (اے پی پی ): تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر  پرچم کشائی تقریب میونسپل کمیٹی  دریاخان میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  ذیشان شریف قیصرانی نے قومی پرچم سربلند کیا  جبکہ  حمیداللہ کی قیادت میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

 تقریب میں ڈسٹرکٹ ممبر کور امن و بین المذاہب کمٹی زبیر محمود مغل ایم پی اے احمد نوازخان نوانی کی نمائندگی ملک انتظارحسین شاکر،شیخ شفقت عزیز، ملک  عمران گھلو،ملک غلام علی سیال،تاجر رہنما ملک نذیراحمدکھیمٹہ سمیت  سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں ،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

 اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی نے کہاکہ 23 مارچ کا عہد وطن عزیز کی ترقی کے عہد کا دن ہے ،ارض وطن کو درپیش مسائل کا حل قومی یکجہتی میں ہے، یوم پاکستان ہمیں نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے،نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں یاد رکھنی چاہیے۔

پرچم کشائی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جوکہ کوثر مسجد  چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔