رحیم یار خان؛ یوم قرار داد پاکستان کی مرکزی تقریب، پرچم کشائی کی گئی

8

رحیم یار خان،23 مارچ(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم قرار داد پاکستان کی مرکزی تقریب،میونسپل کمیٹی ٹائون ہال میں پرچم کشائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ضلعی افسران ، سول سوسائٹی ، ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ پرچم کشائی ۔پولیس ، ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے حصول کو یقینی بنایا۔  پاکستان طویل اور  سخت جدوجہد کےنتیجے میں معرض وجود میں آیا۔  انہوں  نے کہا کہ آج کا دن ہم نے تجدیدِ عہد کے طور پر منانا ہے ۔ ملکی ترقی ، معاشی استحکام اور قیام امن کے لئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔