ساہیوال؛ ایم پی اے محمد ارشد ملک کا سلاٹر ہاوس جھال روڈ اورمحلہ نورپارک کا دورہ

0

ساہیوال،24مارچ(اے پی پی): ممبر پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک نے ڈپٹی کمشنر اکرام الحق کے ہمراہ سلاٹر ہاوس جھال روڈ اورمحلہ نورپارک کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی میونسپل کارپوریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔