ساہیوال؛ کمشنر شعیب اقبال سید کی عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل بڑھانے کی ہدایت 

0

ساہیوال،26 مارچ (اے پی پی): کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل بڑھانے کی ہدایت  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی وسائل کے بغیر ناممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں  نے کمشنر آفس میں منعقدہ میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن نے مارچ کے پہلے 24 دنوں میں فیسوں کی مد میں ایک کروڑ سے زائد ریکوری کی۔انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کی طرف سے جمع درخواستوں کی منظوری تیز کرنے کی ہدایت کی۔

میونسپل آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل نے بتایا کہ کنورژن فیس اور بلڈنگ فیس کی مد میں موجودہ مالی سال میں اب تک 15 کروڑ 4 لاکھ روپے ریکوری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک کارپوریشن کو 411 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 183 منظور کی جا چکی ہیں جبکہ 38 پر اعتراضات لگائے گئے اور 60 کو چالان جاری کیے گئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر ،ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے ملک محمد اکرام، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ ،اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔