سرگودھا؛ آٹھ من مردہ مرغی کا گوشت برآمد، ملزم  گرفتار

21

 

سرگودھا،21مارچ (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب  فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر  مضر صحت گوشت فروخت کرنے کا مکروہ دھندا کرنے والوں کے خلاف گرینڈ  اپریشن جاری ہے ۔   فوڈ اتھارٹی اپریشن ٹیم ہمراہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوڈر رکشہ ڈرائیور محسن مسیح ولد ولایت مسیح  اور تقریبا آٹھ من مردہ مرغی کا گوشت تحویل میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ مردہ گوشت شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلز پر سپلائی ہونا تھا ۔لوڈر رکشہ ڈرائیور محسن مسیح ولد ولایت مسیح کے خلاف ایف ائی ار درج کر لی گئی اور تقریبا اٹھ من  مردار  مرغی کا گوشت تلف کر دیا گیا  ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردار اور مضرصحت گوشت کا مکروہ دھندا کرنے والوں اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت  معاف نہیں کیا جائے گا ۔اور مکروہ دھندا کرنے والے افراد  کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔تاکہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صحت مند اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔