سکھر؛صوبائی وزیر ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت اجلاس

0

 

سکھر،23مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر و لاڑکانہ ڈویڑن اضلاع کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر سکھر و لاڑکانہ ڈویژن اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی اور تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ زائد منافع کے لالچی دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے، دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، یوٹیلیٹی اسٹورز افسران بھی آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں، مختلف مقامات پر سستے آٹے کے اسٹالز لگائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھاسکے۔

انہوں  نے  کہا کہ خود ساختہ گرانی و مہنگائی کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں، کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جائیں، رحمتوں و برکتوں والے ماہ مبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، افسران روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور اشیائے خورونوش کے نرخ چیک کریں، کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔