سکھر،22مارچ (اے پی پی): یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے ہونہار طالب علم سید مصطفی نقوی نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستانیوں کے لیے ایک اہم دن ہے ،آزادی قیمت کے بغیر نہیں ملتی ،ماضی میں ہمارے آباواجداد نے جو ظلم برداشت کیے ہیں وہ ہم کبھی نہیں بھول سکتے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اس قوم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے ،آزادی کا یہ جذبہ ہمیں زندگی میں کامیابی اور عظمت کی طرف لے جائے، آمین
آپ سب کو یوم قرارداد پاکستان مبارک ہو۔