سکھر،09مارچ(اے پی پی):خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن کا کہنا تھا کہ ایک پڑھی لکھی خاتون پورے خاندان کو باشعور بناتی ہے اس لئے خواتین کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ بااختیار بن سکیں، آج کےمعاشرے میں خواتین کی ایک حقیقی شراکت ہونی چاہیے۔بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی بھی اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا رہی ہے۔